مزید دیکھیں

مقبول

فرانس نے شمالی افریقہ میں القاعدہ چیف کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے شمالی افریقہ میں القاعدہ چیف کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا

فرانس نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے شمالی افریقہ کے ملک مالی میں ایک کارروائی میں القاعدہ کے سرغنہ عبدالمالک دروک دل کوہلاک کردیاہے۔

فرانس کے وزیردفاع فلورنس پارلے نے کہاکہ عبدالمالک Droukdel کو بدھ کے روز مالی کے شمالی علاقہ میں اُس کے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ نشانہ بنایاگیا

فرانسیسی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 3 جون کو فرانسیسی فوج نے مقامی پولیس کی مدد سے القاعدہ کے چیف شہزادہ عبدالملاک اور اسکے متعدد قریبی ساتھیوں کو ایک آپریشن میں ہلاک کیا ہے،آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں القاعدہ چیف کی موت ہوئی

فرانسیسی فورسز نے مئی میں ایک کارروائی کے دوران مالی میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کے ایک سینئر کمانڈر کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔ فرانسیسی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہماری افواج ، ساحل میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ، ان کا مسلسل جدوجہد جاری رکھے گی۔

فرانسیسی وزیر دفاع کے مطابق گرفتار کمانڈر محمد مراد ایک تجربہ کاری جہادی اور سینئر رکن تھا جس کو 19 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan