فرانس، مسجد کے باہر فائرنگ

0
29

فرانس کے جنوب مغربی شہر بے یون میں ایک شخص نے مسجد کے باہر فائرنگ کر دی۔

فرانس: دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ

جرمن خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو افراد نے ایک شخص کو مسجد کو آگ لگانے سے روکنے کی کوشش کی۔ مشتبہ شخص نے فائرنگ کر کے دونوں افراد کو شدیدزخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 74اور 78سال بتائی جا رہی ہیں۔

فرانسیسی حکام کے مطابق مشتبہ شخص نے فائرنگ کے بعد فرار ہونے سے قبل ایک کار کو بھی آگ لگا دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس شخص کی عمر 84 برس ہے۔

ناروے : اوسلو کی مسجد میں فائرنگ، ایک نمازی زخمی

دوسری طرف فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میںمسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس نفرت انگیزی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ ذمہ داروں کو سخت سزا دینے اور مسلم آبادی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ہالینڈ: مسجد پرحملہ، ہالینڈ کی عدالت نے کیا فیصلہ سنایا ، خبر آ گئی

اگرچہ پولیس نے مشتبہ شخص کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص کی عمر 84 برس ہے اور وہ مارین لے پین کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کا سابق امیدوار بھی ہے۔ جماعت کے ایک ترجمان نے فرانسیسی میڈیا کی درست کہتے ہوئے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ مذکورہ شخص کو 2015ءمیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں فرانس کے شمال مغربی ساحلی شہر بریسٹ میں مسجد کے باہر کار سوار کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب کار سوار نے مسجد کے باہر کھڑے افراد پر فائرنگ کی۔مسجد کے سامنے ہونے والی فائرنگ سے امام مسجد (رشید ایل جے) سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد خود کشی کرلی۔

Leave a reply