پیرس :فرانس:بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب،اطلاعات کے مطابق پیرس میں بانی پاکستان قائد عظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے تحریک انصاف فرانس نے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تمام سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاکستان ے کیا گیا اور قومی ترانے کی دھن بھائی گئی۔

 

‏‎قائم مقام سفیر امجد عزیز قاضی نے اپنے خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے برصغیر میں قائد اعظم جیسا کوئی دوسرا لیڈر نہیں تھا۔ قائد اعظم ناگزیر تھے پاکستان بننے کے لئے۔ پاکستان بننے کا کریڈٹ اگر کسی ایک شخص کو جاتا ہے تو وہ صرف قائد اعظم تھے۔

 

 

ان کا کہنا تھا قائداعظم ساری زندگی جمہوری اصولوں کی سر بلندی اور قانون کی حکمرانی کیلیے اپنے نصب العین پرکار بند رہے۔ سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس یاسر قدیر نے نظامت کے فرائض سر انجام دئے۔ سینئر راہنما مسلم لیگ ن فرانس سردار ظہور اقبال نے کہا کہ قائد اعظم کے حالات زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ چیف کوآرڈینیٹر بزنس فورم صاحبزادہ عتیق نے کہا کہ قائد اعظم کو بھلانا نظریہ پاکستان کو بھول جانے کے مترادف ہے۔

 

دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔ انہوں نے حصول منزل کے لئے ایک ایسی بے مثل قیادت فراہم کی جس کی بدولت پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کی حیثیت سے ابھرا۔ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ قائد اعظم نے اپنی ساری زندگی بر صغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے حصول کیے لیے صرف کر دی۔ ان کی پالیسی دیانتداری وایمانداری کی تھی۔ قائد اعظم کی سیاسی جدوجہد ملک کے سیاستدانوں کے لیے ایک مثال ہے قائداعظم راستبازی، دیانتداری، جرأت و بہادری اورعزم و استقلال جیسی خوبیوں کے حامل تھے۔

 

‏‎قائداعظم کے اتحاد ، یقین محکم اور نظم وضبط کے اصولوں پرعملدرآمدکی ضرورت جس قدر آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ کمیونٹی نمائندوں نے تحریک انصاف فرانس کو زبردست پروگرام پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ سفیر پاکستان نے پروگرام کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ سینئر راہنماؤں چوہدری گلزار لنگڑیال اور چوہدری منور جٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Shares: