پسرور صوبائی وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا پسرور کا دورہ صوبائی وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کاحضرت علی کرم اللہ وجہہ کی ولادت کے سلسلہ میں منعقدہ اتحاد امت بین المذاہب کی تقریب سے خطاب
پسرور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی فورم کے اندر جس طرح ناموس رسالت کی جنگ لڑی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ختم نبوت پر ہماری جان بھی قربان ہے فیاض الحسن صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان حضرت علی کی ولادت باسعادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کو نہ ماننے والا مسلمان نہیں ہوسکتا میں نے اپنی پانچ بچیوں کے نام حضرت علی اور حضرت فاطمہ الزہرہ کی نسبت سے رکھے ہیں غیر ملکی طاقتیں پاکستان کے خلاف شازشوں میں مصروف ہیں انڈیا کی ایجنسی را اور موساد پاکستان میں افراء تفری پھلا کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں
محرم الحرام سے پہلے موساد کا ایجنٹ اہلبیت کے نام سے سوشل میڈیا کے اکاونٹ بنائے گا اور صحابہ اکرام کے خلاف بغض اپلوڈ کرے گا دوسرا موساد اور را کا ایجنٹ صحابہ کرام کے نام سے اکاونٹ بنائے گا ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے ان سازشوں کا جواب دینا ہوگا پاکستان اسلام کے نام پر 27 رمضان المبارک کو وجود میں آیا اس لیے پاکستان کی سالمیت کو کوئی بھی مائی کا لال کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا سکتا بیرونی ممالک جن سازشوں میں مصروف ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خاں اس کا عالمی فورم میں بھر پور جواب دے رہے ہیں فرانس کی جانب سے حضور پاک کی شان میں جو گستاخانہ خاکے شائع کیے گیے اس پر ترکی کے صدر طیب اردگان کے بعد جس شخص نے اس کی سب سے زیادہ مزمت کی وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں ہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان جس بہادری سے بیرونی طاقتوں کی شازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی
فرانس کے سفیر کو کیوں نہیں نکالا ، فیاض الحسن چوہان کو نوجوانوں نے پسرور میں گھیر لیا #Pakistan #BaaghiTv #Sialkot #TLP #تحریک_لبیک_پاکستان @KhadimRizviTLP_ @MarkazTLP @PTIofficial @GovtofPakistan pic.twitter.com/BP7JiJDhBh
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 26, 2021
اس موقع پر ایک نوجوان نے فیاض الحسن چوہان سے واپس جاتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کی حکومت وعدوں کے باوجود بھی فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہیں کرسکی آپ کون سے اسلام کی بات کر رہے ہیں اس پر صوبائی وزیر بغیر جواب دئیے واپس چل دئیے جس پر پاکستان تحریک لیبک کے نوجوانوں نے ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دئیے صوبائی وزیرنے بہترین اور ایمان افروز پروگرام منعقد کرنے منتظمین سیداعجازحسین نقوی ایڈووکیٹ, سید شاہد حسین نقوی اورچوہدری محمداعظم سمیت دیگرمنتظمین کومبارکباد پیش کی۔