فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں؟
پیرس : فرانس نے ترکی سے تمام دفاعی معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ ترکی اگر یہ چاہتا ہےکہ اس کے فرانس سے اچھے تعلقات قائم رہیں تو ترکی فی الفور شام سے نکل جائیں،ترکی جلد از جلد کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی بند کردے
خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاؤنٹس،گورنر اسٹیٹ بینک کا انکشاف
ذرائع کےمطابق اس وقت ترکی کی طرف سے شام کے اندر کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی تعداد میں کرد علیحدگی پسندوں کو مار دیا ہے، ترکی کی طرف سے کرد دہشت گردوں کےخلاف مسلسل کارروائی کررہاہے جو ترکی کے اندر آکر ترکی کے سولین کو مارتے ہیں نقصان پہنچاتے ہیں،
اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا
دوسری طرف فرانسیسی وزیردفاع اور وزیرخارجہ نے کہا کہ جرمنی نے بھی ترکی کو اس قسم کا پیغام بھیجا ہے،فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ اسی تناظر میں تمام دفاعی معاہدے ختم کردیں، لہٰذا اب فرانسیسی حکومت نے یہ فیصلہ ترکی پر چھوڑ دیا ہےکہ کیا وہ فرانس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے یا پھر مخالفت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے