فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں گستاخانہ خاکوں پر فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو یہ درخواست بھی وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے قرارداد پاس کی، وزیر اعظم نے پوری مسلم امہ کو خط بھی لکھا ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی معاملہ ہے حکومت کو ہی دیکھنا ہے،حکومت کے اقدامات سے لگتا ہے وہ بھی معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے ،یہ کوئی ایسا شخص نہیں جس نےیہاں توہین رسالت کی اور ہم اس کیخلاف کارروائی شروع کریں ،

وکیل طارق سید نے کہا کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کی وجہ سے کوئی بڑا اقدام نہیں کررہی،حکومت کو لگتا ہے اگرسفارتی تعلقات منقطع کیے توفرانس ایف اے ٹی ایف میں مخالفت کریگا ،ناموس رسالت ﷺکا تحفظ بھی انتہائی ضروری ہے،جس پر عدالت نے کہا کہ کونسی پروڈکٹ پرپابندی لگانی ہے،ان کےسفیرکےساتھ کیا کرنا ہے، سب حکومت نے دیکھنا ہے،عدالت نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹادی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی ایک درخواست پر سماعت ہوئی تھی،اسلام آبادہائیکورٹ نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ وفاقی کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے،

وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ

فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا

فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ

گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج

پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نے کہا کہ فرانس کے خاکے شائع کرنے پرمسلم ممالک نے احتجاج کیا ہے،جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے مذمت توکی ہے،فرانسیسی سفیرکو بھی بلایا ہے،قومی اسمبلی سے قرارداد بھی پاس ہوئی ہے،پارلیمنٹ سے قراردادکا آنابھی عوام کی ترجمانی ہے،عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجواتے ہوئے کیس نمٹا دیا

Comments are closed.