اعجازچودھری کی ویڈیو میں موجودگی، فرانزک رپورٹ جاری

Lahore corps commander house

<strong نومئی کو جلاؤ گھیرائوکے واقعات کی فرانزک رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے جبکہ نومئی کے واقعہ میں گرفتارتمام ملزمان ویڈیوزمیں کارروائیاں کرتے نظرآئے ہیں جس میں اعجازچودھری کی موجودگی بھی ثابت ہوگئی اور اب واضح ہوگیا ہے جس سے وہ انکار بھی نہیں کرسکتے ہیں.

لاہور میں 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے دوران ہجوم کی سیف سٹی کیمروں کی فرانزک رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس کے مطابق پرتشدد ہجوم کا لبرٹی سے گرجا چوک تک مارچ کا ثبوت مل گیا، گرفتار تمام ملزمان وڈیوز میں کارروائیاں کرتے نظر آئے اورملزم اعجاز چوہدری کی ویڈیو میں موجودگی بھی پائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اس رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو 4 بج کر57 منٹ پر ہجوم میں شامل افراد ڈنڈے اور جھنڈوں کے ساتھ شیرپاؤ پل پر پیدل آئے، 5 بج کر 10 منٹ پر موٹرسائیکل سواروں کا ہجوم بھی گرجا چوک میں اکٹھا ہوا، 5 بج کر16 منٹ پر طفیل روڈ اور اسد جان روڈ پر بھی ہجوم کے شواہد ملے
مزید یہ بھی پڑھیں؛
علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم
فرانزک رپورٹ کے مطابق 5 بج کر 25 منٹ پر ہجوم مال آف لاہور کے باہر پہنچا، 5 بج کر 35 منٹ سے 6 بج کر 45 منٹ تک ہجوم افشاں چوک، فورٹریس اسٹیڈیم چوک میں موجود رہا، 8 بج کر 40 منٹ پر سی ایس ڈی میں داخل ہونے کے ویڈیو ثبوت ملے ہیں ۔ جبکہ خیال رہےکہ انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سےپی ایف ایس اے کو مختلف ویڈیوز بھجوائی گئی تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ویڈیوزکی تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی،تاکہ فرانزک رپورٹ کی مدد سے ان ملزمان کو سزائیں مل سکیں۔

دوسری جانب گورنربلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ افراتفری پھیلانے اور شرپسندی کو ہوا دینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ مانگی کے علاقے میں کوئلے سے بھرے متعدد ٹرکوں کو نذرآتش کرنا بزدلانہ فعل ہے ۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی آولین ذمہ داری ہے. غریب عوام کے املاک کو نذر آتش کرنا یا نقصان پہنچانا ایک سفاکانہ فعل ہے۔ ہرنائی اور اس سے متصل علاقوں میں پچھلے ایک دو مہینوں کے دوران ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں.

انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر ذمہ دار اداروں سے ایسے تخریبی اور دہشت گردانہ واقعات کی فوری طور رپورٹ طلب کر لی. افراتفری پھیلانے اور شرپسندی کو ہوا دینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام اور موجودہ واقعہ میں ملوث تمام عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

Comments are closed.