بول گیم شو کے نام پر فراڈ جاری،کروڑوں روپےبٹورلیئےمگرایف آئی اے پکڑنہ سکی

0
236

لاہور:بول گیم شو کے نام پر فراڈ جاری،کروڑوں روپےبٹورلیئےمگرایف آئی اے پکڑنہ سکی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک معروف ٹی وی چینل کے نام پر جعلی انعامی اسکیم کے ذریعے فراڈیوں نے اہل وطن کے باسیوں سے کروڑوں روپے بٹور لیے ہیں‌ مگریہ فراڈیے اس قدر طاقت ور ہیں کہ وہ ابھی ایف آئی اے کی پہنچ سے دور ہیں

ویسے تو ہرروز فراڈ کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں،تازہ واقعہ میں بول نیوز کے نام پرجعلی انعامی اسکیم چلانے والے میڈیا سے منسلک ایک فرد کو یہ پیغام دے چکے کہ آپ کا انعام نکلا ہے ،

اس میں کوئی کال کرنے والا کہتا ہے کہ بول نیوز گیم شو میں مجھے ٹویٹا کرولہ کار اور دس لاکھ روپے نقد نکلے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے جال میں پھنسانے کے لیے ایسی کہانی بھی سناتا ہے کہ سُننے والا بڑی مشکل ہی سنبھل پاتا ہے ،

 

 

اس حوالے سے میڈیا پرسن کا کہنا ہے کہ اسے وٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں بول نیوز گیم شو کی جانب سے بتایا گیا کہ ہزاروں نمبروں پر قرعہ اندازی کرنے کے بعد آپ کا موبائل نمبر قرعہ اندازی میں منتخب ہوا ہے اور آپ کا دس لاکھ روپے انعام نکل آیا ہے

یاد رہے کہ ایسے ہی بول گیم شو کے نام پر فراڈ، صوابی کا امام مسجد 78 لاکھ روپے گنوا بیٹھا

27 دسمبر 2020 کے اتوار کا دن تھا اور خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے چالیس سالہ پیش امام شیر زمان اپنے مدرسے میں درس و تدریس سے فارغ ہوئے تھے کہ اُن کے وٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں بول نیوز گیم شو کی جانب سے بتایا گیا کہ ہزاروں نمبروں پر قرعہ اندازی کرنے کے بعد آپ کا موبائل نمبر قرعہ اندازی میں منتخب ہوا ہے اور آپ کا دس لاکھ روپے انعام نکل آیا ہے ۔ صوابی مسجد کے پیش امام کو موصول ہونے والی ویڈیو میں مزید بتایا گیا کہ اس رقم اورگاڑی کو حاصل کرنے کے لئے مبلغ پانچ ہزار پانچ سو روپے اس ایزی پیسہ نمبر پر بھیجئے، جس کے بعد مسجد کے پیش امام نے ایک پڑوسی سے قرض لیکر متعلقہ ایزی پیسہ نمبر پر مطلوبہ رقم بھیج دی ۔

 

اس ویڈیو کے کچھ دن بعد اُن کو اسلام آباد اور لاہور کےگاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی تصویریں وٹس ایپ پر شئیر کی گئی جس کے بعد بول گیم شو کی جانب ایک اور کال موصول ہوئی اور اُن کو بتایا گیا کہ اپ کی قراندازی میں ایک نئی کرولا گاڑی نکل آئی ہے اور جو نمبرآپ گاڑی پر لگوانا چاہتے ہیں ،اس کا انتخاب کریں ۔ درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد نمبر پلیٹ کا انتخاب کرنے کے بعد ان کو بتایا گیا کہ گاڑی کی رجسٹریشن کی مبلغ 72 ہزار روپے ایزی پیسہ اور جاز کیش پر بھیج دیں تاکہ آپ کی گاڑی رجسٹرڈ کرنے کے بعد اپ کو بھیج دی جائے جس کے بعد انہوں نے مطلوبہ رقم بھیج دی اور گاڑی کا انتظار کرتا رہا مگر گاڑی تاحال موصول نہ ہوئی۔

صوابی کے چالیس سالہ پیش امام گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دفتر میں کچھ دستاویزات کے ساتھ داخل ہوئے اور اُن کے چہرے پر پریشانی اور غم کے آثار نمایاں تھے۔ صوابی کے یہ پیش امام شادی شدہ ہیں اور اُن کی اہلیہ بھی عالمِ دین ہیں اور وہ ایک مقامی مدرسے میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے ایف آئی اے کو آٹھ صفحوں پر مشتمل ایک درخواست اور کچھ شواہد جمع کروائے جن میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ انعام کے لالچ میں آکر انہوں نے بول گیم شو کو 78 لاکھ روپے مختلف موبائل اور بینک اکاؤنٹس سے جمع کروائے مگر انعامی رقم تاحال موصول نہیں ہوئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ان فراڈیوں کو پکڑے اور ان سے رقم لے کرمتاثرین کو واپس کرے اور مجرموں کو قرارواقعی کڑی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی نقصان نہ اٹھا سکے

Leave a reply