اسلام آباد:آزادکشمیرمیں دھاندلی کی گئی :بے نقاب کریں گے : اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو نے کشمیرانتخابات میں نتائج کوتسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام کی آواز بنیں گے، دھاندلی بے نقاب کریں گے،
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بدترین الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، آزادکشمیر میں پیسوں کی بنیاد پر جعلی حکومت بننے جارہی ہے
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے،پیپلزپارتی جمہوری اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پر پابندی لگائی،دوسرے روز وہ جلسوں میں شریک تھے،
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو نظرانداز کیا، کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے،
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام سے جمہوری حق چھینا گیاہے، آزادکشمیر الیکشن میں بھی پیسہ چلایا گیا،حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے،وفاقی حکومت نے آزادکشمیر انتخابات میں پیسہ چلایا ،
ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کوٹف ٹائم دینےکی کوشش کریں گے،