فراڈ کرنے والا نوسرباز گرفتار
ایف آئی اے ملتان نے بہاول پورمیں کاروائی 11 ملین روپے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا ہے، ملزم کے قبضہ سے لیپ ٹاپ موبائل فونزاورریکارڈ برآمد کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، گذشتہ روز ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے ماڈل ٹائون بی بہاول پورمیں کاروائی کرتے ہوئے عدیل صدیق اورعقیل نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے.
مذکورہ ملزم کوکمپلینٹ محمدزین خان کانجوسکنہ ماڈل ٹائون اے بہاول پورکی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے، مذکورہ ملزم نے اس سے 11 ملین روپے کا فنانشنل فراڈ کیا ہے، LEO اور ECN BIZ نامی کمپنی میں انویسٹ کیے ہیں، منافع کا لالچ دیتے ہیں، بعدازاں رقم دینے سے انکاری ہوگئے ہیں.
غلام محمد قریشی باغی نیوز بہاولپور