لاہور:ایف آئی اے نے بیک وقت 5 زبانیں بولنے والا فراڈیا گرفتارکرلیا،اطلاعات کےمطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے موبائل کال کے ذریعے لوگوں سے فراڈ کرنے والا ایسا فراڈیا گرفتارکیا ہے جوبیک وقت 5 زبانیں بول کرلوگوں کواپنے سحر میں گرفتارکرلیتا تھا
یہ صاحب وضع قطع سے ان پڑھ ہےمگر 5 زبانوں پر عبور رکھتا ہے۔ He is one of the fraudsters arrested by the Cybercrime wing of FIA while committing mobile call fraud pic.twitter.com/Go0SxbU8Xu
— Asif Iqbal Chaudhry (@Aasifiqbalpak) February 4, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق آیف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ نے شکایات ملنے پرایک اسے فراڈیے کی گرفتاری کی کوششیںشروع کردیں جولوگوں کوموبائل کال کے ذریعے مختلف انعامی سکیموں میں مذکورہ افراد کا انعام نکلنے کی ایسی سحرانگیزکہانی سناتا تھا کہ تھوڑے ہی عرصے میں بڑی تعداد میں لوگ انعام لینے کے چکروں میں پہلی جمع پونجی بھی اس فراڈیے تک پہنچا چکے تھے
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی اے نے اس فراڈیے کی ایک ویڈیوبھی شیئرکی ہےتاکہ لوگوں کواس کی چالبازیوں کا علم ہوسکے ، ایف آئی اے حکام نے اس فراڈیے نوجوان سے پوچھا کہ وہ کس طرح لوگوں کواپنے جال میں پھنساتا ہے توپھراس فراڈیے نے اپنے کمالات کی ایک جھلکی دکھائی








