فردوس عاشق اعوان نےپھر ن لیگ کو کھری کھری سنادیں
فردوس عاشق اعوان نےپھر ن لیگ کو کھری کھری سنادیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا ہےکہ پوری کی پوری مسلم لیگ نون مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حزبِ اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نون کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں۔پوری کی پوری ن لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے۔جس طرح علاج کرانا ہر قیدی کا حق ہے اسی طرح جرم کا حساب لینا قانون کا حق اور تقاضا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 8, 2019
انہوں نے کہا ہے کہ ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےمزید کہا کہ پوری کی پوری نون لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چوروں،لٹیروں کونہ چھوڑنے کا وعدہ کیا ہے، ان کےشورسے لگتاہےعمران خان کا وعدہ پورا ہورہا ہے، 1200 ارب کا گردشی قرض،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا، جس کی کرپشن پکڑی جائے اس کازیادہ شورسنائی دیتاہے، نامورکرپشن زدہ چہرے نڈھال نظرآتےہیں، حکومت عوامی مشکلات سے آگاہ ہے، نوجوانوں کوقرضے دینے کاعمل شروع ہو چکا ہے، نوجوان نسل کوبااختیاربنانا چاہتے ہیں،
اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر ہم یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں
غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی
فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا