پاکستانی فری لانسرز کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے نئی کمپنی

فری لانسرز اور ریموٹ ورکرز کو پاکستان میں ادائیگیوں کے حصول میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
0
175
pakistan

پاکستانی فری لانسرز کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے نئی کمپنی وائی کمبینیٹر کے تعاون سے کام کرنے والی ”ایلیویٹ“ پاکستان میں کام کرے گی۔

باغی ٹی وی: کمپنی کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق فن ٹیک وینچر ایلیویٹ جس نے اب تک 60 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم جمع کی ہے، اب باضابطہ طور پر پاکستان میں انٹری دے دی ہے۔

دبئی میں مقیم ایلیویٹ کے گروتھ لیڈ خلیل عثمان نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ پاکستان کی افرادی قوت کا ایک قابل ذکر حصہ فری لانس سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے، جس میں تقریبا 3 ملین افراد شامل ہیں۔ یہ شعبہ 400 ملین ڈالر سے زیادہ کی متاثر کن سالانہ آمدنی پیدا کرتا ہے اور یہ اعداد و شمار مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

ان فری لانسرز کی گرانقدر خدمات پاکستانی افرادی قوت کے ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں فری لانسرز اور ریموٹ ورکرز کو پاکستان میں ادائیگیوں کے حصول میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

الیکشنز 2024:بلوچستان میں خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو …

سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار کا کامیاب تجربہ

سگریٹ کی ڈبیوں پر جعلی ٹیکس اسٹیمپس لگنے کا انکشاف

Leave a reply