ڈیرہ غازیخان : سویٹ ہوم میں الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان ( شہزادخان نامہ نگار)سویٹ ہوم میں الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
تفصیل کے مطابق سویٹ ہوم گیلانی والا نزد گورنمنٹ پولٹری فارم ڈیرہ غازی خان میں الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ضلع ڈیرہ غازی خان، ضلع راجن پور اور بلوچستان کے ملحقہ شدید سیلاب زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے یتیم بچوں کے لئے گذشتہ روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ میڈیکل کیمپ کے ذریعے سے تقریبا 80 سے زیادہ یتیم بچوں کا علاج کیا گیا ۔ آئی سپیشلسٹ نے بچوں کے آنکھوں کا معائنہ کیا اور ان کی ادویات دیں ،سکن سپیشلسٹ نے بچوں کے جلدی امراض کا معائنہ کیا اور جنرل سرجن نے سرجری کے متعلق بچوں کا میڈیکل چیک اپ کیا۔ تمام امراض کے ادویات فری تقسیم کی گئیں۔

Comments are closed.