ڈاکٹر معظم نیازی نے مفت پٹرول فراہم کرنے کا دعویٰ کردیا

ہم پاکستان کو سپرپاور بنائیں گے۔ ڈاکٹر احسان الحق نیازی

چیئرمین پاکستان امن لیگ ڈاکٹر معظم نیازی نے پروگرام بیٹھک ملک رمضان اسراء کیساتھ میں اینکرپرسن ملک رمضان اسراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے اگر انہیں حکومت مل گئی تو وہ غریب عوام کو شمسی توانائی سے تیار کردہ پٹرول اور ہر قسم کے پھل سے تیار کردہ چینی مفت فراہم کریں گے.

پاکستان امن لیگ کے سربراہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے خلاف اُنہی کے حلقہ سے مدمقابل انتخابات لڑیں گے اور پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نواز کی مریم نواز شریف کے مدمقابل بھی الیکشن لڑیں گے اور انہیں پارلیمنٹ نہیں آنے دیں گے کیونکہ یہ بدعنوان لوگ ہیں.

سابق وزیر اعظم نواز شریف بارے ڈاکٹر احسان الحق نیازی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے، گھر اور کاروبار لندن میں ہیں جبکہ صرف حکمرانی کرنے کیلئے پاکستان آتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، علاوہ ازیں ڈاکٹر معظم نیازی نے کہا کہ نواز شریف ڈر کے مارے وہاں لندن بھاگا ہوا ہے اور ڈر کے مارے اب واپس نہیں آرہا ہے بس صرف آںے کی تاریخ پر تاریخ دیئے جارہا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ملک کو سپرپاور بنائیں گے.


ٹک ٹاکر حریم شاہ بارے ایک سوال کے جواب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کوئی حثیت ہی نہیں ان کا ذکر کیا جائے کیونکہ وہ تو ملک سے بھی بھاگی ہوئی ہے. ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر معظم نیازی نے کہا اس موجودہ دور میں صحافی حامد میر دوسرے میڈٰیا پرسنز کی بانسبت بہترین کام کررہے ہیں.

واضح رہے کہ پاکستان امن لیگ کے سربراہ اور معروف امراض جلد و غذاٸیات ڈاکٹر محمد معظم محمود خان نیازی اور معروف امراض جلد و غذاٸیات شریک چیئرمین پاکستان امن لیگ ڈاکٹر محمد احسان الحق خان نیازی المعرف ڈاکٹر نیازی برادران تحریک پاکستان کے سرگرم راہنما ء اور عالم دین مولانا غلام قادر خان نیازی کے فرزند ہیں‌.

Comments are closed.