خوشخبری! یو اے ای کا یہ ویزا بالکل مفت ، کتنے وقت کے لیے وہ بھی بتادیا گیا

0
73

دبئی: خوشخبری! یو اے ای کا یہ ویزا بالکل مفت ، کتنے وقت کے لیے وہ بھی بتادیا گیا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے حال ہی میں واضح کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے دو قسم کے ٹرانزٹ ویزا کی سہولت دستیاب ہے۔

بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اتھارٹی نے لکھا کہ یو اے ای سیاحت کی غرض سے آنے والے مسافروں کے لیے دو قسم کے ٹرانزٹ ویزا موجود ہیں جو امارات کے ہر ایئرپورٹ پر دستیاب ہیں۔ایک ٹرانزٹ ویزا بالکل مفت ہے جس کی میعاد 48 گھنٹے ہے جب کہ دوسرا ٹرانزٹ ویزا 96 گھنٹوں پر محیط ہے جس کے لیے 50 درہم ادائیگی کرنا ہوگی۔

پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

عرب امارات حکام کی طرف سے یہ کہا گیا کہ یہ دونوں ٹرانزٹ ویزا صرف یواے ای کی ایئرلائنز سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہوں گے اور یو اے ای میں داخلے سے قبل اس کی منظوری لینا ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں یو اے ای کی کابینہ نے ویزا پالیسی میں اصلاحات اصلاحات لاتے ہوئے 48 گھنٹے کا مفت اور 96 گھنٹے کے لیے 50 درہم ٹرانزٹ ویزا فیس کی منظوری دی تھی۔

پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

Leave a reply