پیرس : فرانسیسی حکومت کا اسلام مخالف ایجنڈا، مسلمانوں پر کریک ڈاؤن قرار،صدرپرسخت تنقید,اطلاعات کے مطابق میکرون کا متضاد بیان کہ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ مذہب کا سہارا لے کر ایک ایسا علحیدہ متوازی معاشرہ بنانے کی کوشش کرے جو فرانس کی اقدار سے متصادم ہو جبکہ اسلام مخالف ایجنڈا ایک بار پھر سامنے آگیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا اسلام مخالف چہرہ ایک بار پھر سامنے آگیا ہے اور مسلمانوں کے خلاف 4نکاتی ایجنڈا پیش کردیا، جس کے تحت غیر ملکی اماموں اور مساجد کی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ گھر پر تعلیم و تربیت پر بھی پابندی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمانویل میکرون کے ایجنڈے میں مزید فرانس میں پبلک سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین پر حجاب پہننے کی پابندی کو اب نجی اداروں میں بھی لاگو کیا جائے گا جبکہ کئی دیگر مذہبی عقائد پر بھی پابندی لگ جائے گی۔

دوسری جانب فرانس میں مقیم مسلمانوں نے فرانسیسی صدر میکرون کے اس ایجنڈے کو مسلمانوں پر کریک ڈاؤن قرار دیا ہے۔واضح رہے فرانس میں اسلام دوسرا بڑا مذہب ہے، جہاں تقریباً 60 لاکھ مسلمان مقیم ہیں اور سب مسلم خاندان پرامن اور اعتدال پسند ہیں۔

Shares: