مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں شروع

بھارتی جارحیت کے بعد پنجاب حکومت نے محکمہ سول...

میانی صاحب قبرستان میں چھپے دو ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

مزنگ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مؤثر ایکشن،...

ننکانہ : ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی فرضی مشقیں، تمام ادارے متحرک

ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی، نامہ نگار احسان اللہ...

وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس ،عسکری قیادت بھی شریک

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی سلامتی پر...

فرانسیسی ماڈل میرین ایل ہیمرنےاسلام قبول کرلیا

پیرس :فرانسیسی ٹی وی اسٹار اور ماڈل میرین ایل ہیمر نے اسلام قبول کرلیا۔میرین ایل ہیمر نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے چند ماہ پہلے اسلام قبول کرلیا تھا۔

انہوں نے کہا میں نے ایک ایسے راستے کا انتخاب کیا ہے جس پر مجھے تنہا ہی سفر کرنا ہے، کوئی دوست، خاندان اور ساتھی نہیں رہا اب میں ہوں اور میرا اللہ ہے۔

میرین ایل ہیمر نے اپنے اسلام قبول کرنے والے دن کو زندگی کا سب سے خوشگوار دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام قبول کرنا میری روح، عقل اور دل کا انتخاب تھا۔ہیمر نے عمرہ بھی ادا کیا ہے اور خانہ کعبہ کے قریب حجاب میں اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ہیمر کی پرورش ان کے سوتیلے والد نے کی ہے اور کافی عرسے سے وہ اپنے حقیقی والد کی تلاش میں تھیں اسی دوران اسلام سے آشنا ہو کر انہوں نے اسلام قبول کیا۔