جمعہ کا دن ن لیگ پرہمیشہ بھاری رہا:2021 بھی کل جمعہ کے دن سے شروع ہورہا ہے:مبشرلقمان

لاہور:جمعہ کا دن ن لیگ پرہمیشہ بھاری رہا:2021 بھی کل جمعہ کے دن سے شروع ہورہا ہے:مبشرلقمان نے ایک حقیقت بیان کردی ، کوئی مانے یا ناں مانے یہ اس کی مرضی ہے ، اطلاعات کے مطابق سنیئر صحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے نئے سال کے آغاز کے حوالے سے ایک خوبصورت تجزیہ کیا ہے وہ کیا کہتے ہیں ضرور سنیئے

اپنے ٹویٹ پیغام میں سنیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ !

اپنے PMLN کے پیارے بھائیوں کو بتانا تھا 2021 “جمعہ” کے دن سے شروع ہو رہا ہے۔مبشرلقمان نے مزید ایک اشارہ کردیا ، جیسے کہا جاتا ہے کہ عقلمند کے لیے اشارہ کافی است "اگّوں تُسّی آپ سمجھدار اُو !!!

اس حوالے سے جمعہ کا دن ن لیگ کے لیے اچھا نہیں رہا ، اس کی کچھ مختصر سی جھلکی کچھ اس طرح ہے :اس کے لیے ماضی کے جھروکوں سے کچھ دیکھنا ضروری ہے

شریف خاندان کیلئے ہمیشہ بھاری گزرا ۔نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں گزشتہ روز جمعہ کو گرفتار کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی ، آرٹیکل 62ون ایف کی تشریح سے متعلق فیصلہ، اصغر خان کیس کا فیصلہ اور احتساب عدالت کی جانب ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ جمعہ کے روز سنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ بھی28جولائی2017 بروز جمعہ کے دن سنایا گیا۔

اسی طرح 13اپریل 2018بروز جمعہ کو سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کی تشریح سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا ،

اصغر خان کیس کا فیصلہ بھی 19اکتوبر 2012 بروز جمعہ کو سنایا گیا، اس فیصلے میں نواز شریف سمیت دیگر فریقین کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا۔

15دسمبر 2017 بروز جمعہ کو حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کیلئے شریف خاندان کے خلاف نیب اپیل خارج ہوئی، مگر اسی روز نہ صرف عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کے لیے ن لیگ کی درخواست مسترد ہوئی بلکہ نواز شریف سے متعلق آبزرویشن بھی دی گئیں۔

 

 

28جولائی 2017 بروز جمعہ عدالتِ عظمی نے شریف خاندان کے خلاف جو تین ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا، احتساب عدالت کی جانب سے لندن فلیٹس(ایون فیلڈ ریفرنس) کا فیصلہ جمعہ 6جولائی کو سنایا گیا ،جس میں نواز شریف کو 10سال ،مریم نواز کو7سال اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کو 1سال قید کی سزا سنائی گئی

نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے تھے کہ چوھدری شوگر ملز کیس میں انہیں جمعہ کے روز ہی گرفتار کیا گیا جس پر عدالت نے نواز شریف کا چودہ روزہ ریمانڈ دیا اور دوران جسمانی ریمانڈ نواز شریف کی صحت خراب ہوئی.

تین مئی بروز جمعہ کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تو مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست بھی خارج کر دی گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی اور ضمانت میں توسیع نہیں کی تھی.

سندھ ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہل کرنے کی درخواست چار اکتوبر بروز جمعہ کو مسترد کی تھی،

اس طرح اوربھی بہت سے مشہورکیسز میں ن لیگ کے لیےجمعہ کا دن یوم حساب بن کرآیا

ماضی کے انہیں حالات کے پیش نظرمعروف صحافی نے کہا ہے کہ تاریخ شاہد ہے کہ جمعہ کا دن ن لیگ پربھاری گزرا ہے ، اورپھرنیا سال 2021 بھی جمعہ کے دن سے شروع ہورہا ہے ، لگتا ہے کہ نوازشریف اورمریم نواز کی پاکستان مخالف تحریک بھی ان کے لیے کچھ ایسا ہی ثابت ہوگا ،

Comments are closed.