اورپھروہی ہوا جس کاڈرتھا،اسرائیل سے دوستی کام نہ آئی،عرب امارات حملوں کی زدمیں آگیا

0
68

دبئی :اورپھروہی ہوا جس کاڈرتھا،اسرائیل سے دوستی کام نہ آئی،عرب امارات حملوں کی زدمیں آگیا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے بعد سائبر حملوں کی زد میں ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے سربراہ محمد حمد الکویتی نے دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ ‘اسرائیل سے ہمارے باقاعدہ تعلقات کے قیام کے بعد متحدہ عرب امارات کے مخالف کارکنوں نے زبردست حملے کیے’۔

ان کا کہنا تھا کہ سائبر حملوں میں مالی شعبے کو نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ آیا کوئی حملہ کامیاب ہوا یا نہیں اور پھر حملہ آور کون تھے۔

محمد حمد الکویتی نے بتایا کہ کوروناوائرس کی وبا کے بعد متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی حملے خطے میں روایتی طور پر ایران سے تعلق رکھتے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے پیچھے کون ہیں۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے رواں برس اگست میں اسرائیل سے تعلقات قائم کیے تھے اور دہائیوں سے جاری عرب ممالک کی پالیسیوں کے برعکس اپنا فیصلہ سنایا تھا جبکہ فلسطینیوں سمیت دیگر مسلم ممالک اور اداروں کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ تعلقات کو معمول پر لائیں گے جبکہ حکومتی سطح پر بینکنگ، کاروباری معاہدوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے خلاف طویل مدت سے جاری بائیکاٹ کو ختم کریں گے۔

Leave a reply