کراچی :سندھ سے پی پی کی پلوشہ خان اورایم کیوایم کی خالدہ اطیب بھی کامیاب ہوگئیں‌

ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں سندھ اسمبلی کے168 میں سے167 اراکین نےحق رائے دہی استعمال کیا جبکہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سید عبدالرشید نے پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 167میں سے 4 ووٹ مسترد قرار پائے ہیں۔

اب تک کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پلوشہ خان کو سندھ اسمبلی سے 60 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی خالدہ اطیب بھی 57 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی ہیں۔

Shares: