طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے فرانزک ماہرین کی ٹیم کوکراچی بھیجنے کا اعلان
لاہور:طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے فرانزک ماہرین کی ٹیم کوکراچی بھیجنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کا المناک حادثہ
جان بحق ہونے والے افراد کی شناخت کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا فرانزک ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، اس حوالے سے یو ایچ ایس کی ٹیم فوری طور پر کراچی روانہ ہو گی
فرانزک ماہرین حادثہ میں جھلسنے والی نعشوں کے جسمانی اعضاء کی مدد سے انکی شناخت میں مدد فراہم کریں گے ، اس ٹیم میں ڈاکٹر عروج زھرا، ڈاکٹر ہمایوں تیمور بیگ، ڈاکٹر منیر احمد اور ڈاکٹر خرم شہزاد شامل ہیں
ذرائع کے مطابق وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ہےکہ یو ایچ ایس کے فرانزک ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ہدایت پر کیا گیا،اس سانحہ پر ساری قوم افسردہ ہے، اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،
ٹیم میں ایسے ماہرین موجود ہیں جنھوں نے حویلیاں طیارہ حادثہ میں جان بحق ہونے والوں کی شناخت کی تھی،ٹیم نعشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کرے گی ٹیم نعشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کرے گی،دانتوں سے بھی شناخت کی جاسکے گی، ٹیم پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی جا رہی ہے۔،
پروفیسر جاوید اکرم نے کہاکہ اس حوالےسے این ڈی ایم اے کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز فرنزک ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھنے والی ایشیا کی واحد یونیورسٹی ہے۔