عدالتیں بھی غیر محفوظ ،کل سرگودھا ،آج فیصل آبادکچہری میں گولیاں چل گئیں

جوابی فائرنگ میں حملہ آور خاتون کی موت ہو گئی ہے
court crime scene cross

عدالتیں غیر محفوظ ہو گئیں، سخت ترین سیکورٹی کے باوجودمسلح افراد عدالتوں میں پہنچنے لگے،کل سرگودھا میں احاطہ عدالت میں قتل کر دیا گیا، تو آج فیصل آباد کی کچہری میں خاتون نے وکیل پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں حملہ آور خاتون کی موت ہو گئی ہے

عدالتوں میں مسلح افراد کے پہنچ جانے پر پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے، سخت ترین سیکورٹی میں اسلحہ سمیت لوگ کیسے اندر پہنچتے ہیں؟ پولیس روک کیوں‌ نہیں پاتی، آج فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، فیصل آباد کی کچہری میں ایک خاتون نے وکیل پر گولیاں چلا دیں، جس سے وکیل اور کلرک زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، وکیل کے گارڈ کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں خاتون کی موت ہو گئی،

گزشتہ رو ز سرگودھا میں جج کے سامنے پیشی کے لئے آئے ملزم کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا، پولیس نے تھانہ کینٹ میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم وکیل کے روپ میں کمرہ عدالت میں آیا اور آتے ہی جج کے سامنے گولیاں چلا دیں جس سے امانت علی کی موت ہو گئی،گولیاں چلانے والے کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کو گولیاں مار دی گئی ہیں،

جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

جان محمد مہر کے قتل کے خلاف17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

Comments are closed.