فیصل آباد میں ایسا کیا ہوا کہ مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگا دی؟ اہم خبر

0
43

فیصل آباد میں پولیس کی طرف سے مبینہ تشدد کے نتیجہ میں‌ نوجوان کی موت واقع ہونے پر مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا اور زبردست توڑ‌ پھوڑ‌ کرتے ہوئے آگ لگا دی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فیصل آباد میں نوجوان کی تشدد سے موت واقع ہونے پر لواحقین اور اہل علاقہ پچھلے تقریبا دس گھنٹے سے احتجاج کر رہے تھے. مشتعل مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی پولیس اہلکاروں‌ نے بچوں کی لڑائی کے بعد گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا اور دوران تشدد سے مقصود نامی نوجوان وفات پا گیا۔ اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مشتعل مظاہرین نے چوکی میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور چوکی کو آگ لگا دی.

مظاہرین کے اچانک دھاوا بولنے پر پولیس اہلکاروں کی دوڑیں‌ لگ گئیں‌ اور انہوں نے بڑی مشکل سے وہاں‌ سے بھاگ کر جان بچائی تاہم مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی کو نقصان پہنچایا اور وہاں‌ چوکی کے باہر کھڑی وین کی بھی توڑ پھوڑ کی. اس واقعہ کے بعد سی پی او فیصل آباد نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے جبکہ نوجوان کی موت پر اہل علاقہ ابھی تک سراپا احتجاج ہیں.

Leave a reply