شبقدر پولیس کی فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی

0
60

چارسدہ:شبقدر پولیس کا فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان نسل کو موبائل میں فحش مواد ڈلوانے والے6 ملزمان سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے آئس اور ہیروئن برآمد کرلی ہے

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کو شکایت موصول ہوئی کہ شبقدرمیں چند دُکانداران نوجوان لڑکوں کو فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز بذریعہ کمپیوٹرموبائل میں ڈلواتے ہیں۔جس سے نوجوان نسل بے راہ روی کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے اے ایس پی شبقدر بلال احمد کو فوری طور پر انکے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

حسب اطلاع ایس ایچ او تھانہ شبقدر گلشید خان نے ملوث دوکانداروں پرچھاپہ لگایا۔دوران چیکنگ ان کے کمپیوٹرز میں فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز پائی گئی۔کاروائی کے دوران 6دوکانداروں کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے16 کمپیوٹرزLCD کو بطور ثبوت قبضہ پولیس لیا گیا۔منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے 770گرام آئس اور 110گرام ہیروئن برآمد کرلیاہے۔

اے ایس پی شبقدر بلال احمد نے شہریوں کے نام پیغام میں کہا کہ موبائل میں فحاش ویڈیوز کی وجہ سے ہمارے نوجوان بے راہ روی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ ان سے بچنے اور روک تھام کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ملوث عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Leave a reply