اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی تعاون کی اپیل کردی ،تین ریلیف کیمپ قائم

0
53

اسلام آباد :ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں میں اشیاء خوردونوش اور دیگر امدادی سامان کی اشد ضرورت ہے ۔اسلام آباد انتظامیہ نے پاک فوج کی مدد سے تین فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردئیے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ پاکستان آرمی اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے مشترکہ طور پر سیلاب زدگان کی مدد کے لئے تین امدادی کیمپ لگائے ہیں.شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی حسبِ توفیق سیلاب زدگان کے لئے عطیات جمع کروائیں. کیش وصول نہیں کیا جائے گا ،کھانے پینے کی اشیاء/ ٹینٹ ، کمبل ، کپڑے اور دیگر ضروریاتِ زندگی عطیہ کریں،امدادی کیمپس میں عملہ دن بارہ سے رات بارہ بجے تک امدادی سامان وصول کررہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کا ٹویٹ

Leave a reply