وفاق فنڈز نہیں دے رہا،خیبر پختونخواہ، گلگت کے وزیراعلیٰ،پنجاب،آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ کی دہائی

parliment-house

وفاق فنڈز نہیں دے رہا، پختونخواہ، گلگت کے وزیراعلیٰ،پنجاب،آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ کی دہائی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے وفاق پر فنڈز نہ دینے کے الزامات لگا دئے، پنجاب، خیبر پختونخواہ،گلگت بلتستان کے وزرا نے پریس کانفرنس کی تو آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ بھی پیچھے نہ رہے، تمام رہنماؤں نے فنڈز نہ ملنے کی صورت میں قومی اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا عندیہ دے دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبائی معاملات پر مشاورت ہوتی رہتی ہے فنڈزکے حوالے سے ون پوائنٹ ایجنڈا ہے وفاق کے ذمہ خیبرپختونخوا کے بقایاجات ہیں،وفاق کو خبردار کررہاہوں ہمارے واجبات ادا کرے وفاقی حکومت جب سے آئی ہے ہمیں مالی مسائل کا سامنا ہے خیبرپختونخوا نے تاریخ میں ایک اعشاریہ 3ٹریلین بجٹ دیا ہم نے وفاق سے بقایاجات پر بات کرنے کی کوشش کی ،ہمیں دسمبر تک 5اعشاریہ 5ارب روپے ملے ہیں ایکس فاٹا کے فنڈز بھی نہیں دیئے گئے ،بجٹ پر کٹ لگایا گیا،اگلا لائحہ عمل بعد میں بتائیں گے، قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دیں گے، خیبرپختونخوا کےعوام کو اکٹھا کر کے لائیں گے، اپنا حق چھینیں گے، اگر ہمارے پیسے ہمیں نہیں ملے تو ہر حد تک جانے کو تیار ہیں، ہمیں کسی بینک وغیرہ سے قرضہ لینے کی بھی اجازت نہیں دے رہے،

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمارے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگایا،اس وقت ایسی حالت ہے، مرمتی کام تک نہیں کر سکتے، گلگت بلتستان ٹھنڈا علاقہ ہے مگر وہاں 21 سے 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے، گندم کی سبسڈی وفاق ہمیشہ دیتا رہا، اب کہاں سے گندم اور بجلی پوری کریں گلگت بلتستان کونسل کے کچھ پیسے پھنسے ہوئے تھے، ان کے لیے خط لکھا، وفاق کی جانب سے بات سنی جارہی ہے نہ ہی رسپانس دے رہے ہیں، وفاق نے مذاق بنا رکھا ہے، 25 فیصد باقیوں کے بڑھائے وہی بڑھا دیتے، ہمیں سمجھ نہیں آرہی یہ کیا چاہ رہے ہیں، پی ایس ڈی پی ایک ٹکا نہیں دیا،سردیوں کا سیزن سخت ہے، ہمیں پیسے ملنے چاہیے تھے نہیں د یئے گئے،ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہم نے احتجاج کیا تو وفاق کو پتہ لگ جائے گا،ہم اپنے لوگوں کو ساتھ لاکر قومی اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے،گلگت بلتستان این ایف سی میں نہیں ہمیں گرانٹ ملتی ہے،گلگت بلتستان کا بجٹ 40 ارب سے 25 ارب روپے کردیا تاریخ میں پہلے کبھی ایسی دشمنی اس خطے کےساتھ نہیں ہوئی،پی ڈی ایم حکومت نے آتے ہی جی بی کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کردی

صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کو بھی فلڈ کے حوالے سے ایک بھی پیسہ نہیں دیا گیا، ایکنک کی میٹنگ میں پنجاب کا ایک بھی پراجیکٹ نہیں رکھا گیا،سندھی اور بلوچی بھائیوں کا نقصان ہوا ان کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں، ایشین ڈویلپمنٹ کے ساتھ ہمارا بھی ایک پروگرام تھا، ہم ایک گریٹر کینال بنارہے تھے، فوڈ سیکیورٹی کے لیے بہت بہتر تھا، جہلم میں کینال بنا رہے تھے، ڈیمز بنا رہے تھے،وفاقی حکومت نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ساتھ سائن نہیں کیا ، وفاقی حکومت کا صوبوں کے ساتھ تعاون بہت کم ہے، مالی معاملات میں تو ہر صوبے کو این ایف سی کے تحت ہمیں حصہ ملتا ہے وہ نہیں مل رہا، آواز اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، خط بھی لکھتے رہے ہیں،

پاکستان سے انتہائی اہم شخصیت سعودی عرب پہنچ گئی

سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان

امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا

جمال خاشقجی قتل،سعودی ولی عہد نے خاموشی توڑ دی

وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی اہمیت ہے ،وہاں کے معاملات بھی اہم ہیں، معیشت کے چیمپئن وفاق میں آکے بیٹھ گئے، رجیم چینج کے بعد وفاق نے سب سے پہلے آزاد کشمیر کو ہٹ کیا،ہمیں 60 ارب روپے دیئے ، ہم بجٹ پیش نہیں کر رہے تھے، قمر زمان کائرہ اور مفتاح اسماعیل نے میٹنگ کی اور کہا جائیں بجٹ پیش کریں، میٹنگ کی منٹس کی کاپی بھی موجود ہے،پنشن ، پاورٹی الاؤنس اور باقی مراعات دیں ، ہم چھٹے ماہ کی تنخواہ ادائیگی کے قابل نہیں ہیں،ڈویلپمنٹ پیکج 28 ارب روپے تھا، 25 ارب روپے کر دیا گیاایلوکیشن 19 ارب روپے کی تھی 2 ارب 80 کروڑ دیا، ہمارے صبر کے پیمانے لبریز ہوچکے ہیں، پر امن احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں ہے،31سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کروائے، ہمیں پولیس بھی نہیں دی ،

Comments are closed.