مزید دیکھیں

مقبول

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑی خرید لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک...

اداکارہ شگفتہ اعجاز نانی بن گئیں

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہشگفتہ اعجاز نانی...

میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا، جنید اکبر

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا...

پی ٹی وی کے مشہور زمانہ پروگرام نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز کی نمازہ جنازہ کے مناظرباغی ٹی وی پر

لاہور: پی ٹی وی کے مشہور زمانہ پروگرام نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز کی نمازہ جنازہ کے مناظرباغی ٹی وی نے اپنی نشریات میں پیش کئے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان، اداکار اور سیاستدان طارق عزیز چاہنے والوں کو ہمیشہ کیلئے خدا حافظ کہہ گئے۔ طارق عزیز کی نماز جنازہ ادا کر کے مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

 

پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے اینکر کی حثیت سے نومبر 1964ء میں لاہور سے پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کرنے والے طارق عزیز آج لاہور میں انتقال کر گئے۔ گارڈن ٹاؤن میں طارق عزیز کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ ملک کی ممتاز مذہبی شخصیت قاری صداقت نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں شریک فنکاروں نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا۔ ان جیسا کام کوئی اور نہیں کر سکتا۔طارق عزیزکی نماز جنازہ میں سہیل احمد، قوی خان، نور الحسن سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔