پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد پر فرنچائزز کو تحفظات

0
46

لاہور : فرنچائزز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹورنامنٹ کے پانچویں سیزن کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے آئندہ ہفتے لاہور میں اجلاس طلب کیا ہے جس کے دوران وہ فرنچائزز کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق فرنچائزز پی سی بی کی جانب سے محدود رابطے کو لے کر پریشان ہیں جبکہ انہیں بینک ضمانت اور دیگر امور کے حوالے سے بھی تحفظات ہیں۔

دوسری طرف فرنچائزز کا مؤقف ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو طویل عرصے تک پاکستان میں رہنے کے لیے قائل کرنا مشکل ہوگا اور اگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے میں دلچسپی نہیں لی تو اس سے لیگ بری طرح متاثر ہوگی۔

Leave a reply