اسلام آباد:پاکستان کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے صدر مملکت خود بھی میدان میں اتر پڑے .غیر ملکی نمائندوں سے مشاورت .اس سلسلے میں صدر پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان، جی ایس پی پلس سکیم کو معیشت کی بہتری اور ملک کے اقتصادی ایجنڈے کے فروغ کےلئے تعمیری اقدام سمجھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں یورپی یونین کے سبکدوش ہونے والے جین فرانکوس کوٹین سےباتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان حالیہ تجارتی حجم حقیقی مواقع سے ہم آہنگ نہیں، جسے مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دیہی ترقی، قدرتی وسائل کے انتظام، تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں یورپی یونین کے تعاون کو سراہا۔یورپی یونین کے سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کے عوام کی قربانیوں کو سراہا۔

Shares: