جی 20 ممالک کی سربراہی جاپان سے اہم مسلم ملک کے سپرد

0
36

جی 20 ممالک کی سربراہی جاپان سے اہم مسلم ملک کے سپرد

تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر تسوکوبا میں ہونے والے دورہ اجلاس میں آزادانہ تجارت اور ڈیجیٹل اکنامی جیسے معاملات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ جاپان کے وزیر ٹیلی مواصلات ماسا توشی ایشیدا اور وزیر اقتصاد و تجارت ہیرو شیگے سیکو گروپ بیس کے اقتصادی اور تجارتی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
اس اجلاس کے ساتھ ہی جنوب مغربی شہر فوکو اوکا میں گروپ بیس کے رکن ملکوں کے مرکزی بینکوں کا اجلاس بھی شروع ہوگیا ہے جس کا مقصد ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات اور پائیدار اقتصادی ترقی کے جیسے معاملات کا جائزہ لینا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے نیگویا میں منعقدہ ایک تقریب میں گروپ 20 کی صدارت کاعلامتی نشان باضابطہ طور پرحوالے کردیا ہے۔گروپ 20 کا 2020ء میں سربراہ اجلاس سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقد ہوگا۔

شہزادہ فیصل جمعہ کو جاپان پہنچے تھے۔انھوں نے گروپ 20 کے وزرائے خارجہ کے دوروزہ اجلاس میں شرکت کی ہے۔اس میں آزاد تجارت ،پائیدار ترقی اور افریقا کی تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں کی امداد سے متعلق امور پر غور کیا گیا ہے۔یہ جاپان میں منعقد ہونے والے گروپ کے آٹھ وزارتی اجلاسوں کا اس سال آخری اجلاس تھا۔

Leave a reply