ریاض: جی 20 سمٹ:سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کا طیب اردوان کوفون،اہم پیغام بھی دے دیا،اطلاعات کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعے کی شام ٹیلی فون پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے بات چیت کی۔
سعودی ذرائع کے مطابق بات چیت میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کی رابطہ کاری پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات زیر بحث آئے۔جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے کسی بھی عرب ملک میں منعقد ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔اجلاس کے ایجنڈے میں متعدد معاملات ہیں جن میں توانائی، ماحولیات، ڈیجیٹل اکانومی، صحت اور تعلیم نمایاں ترین ہیں۔
صدر رجب طیب ایردوان اور سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور سعودی عرب میں ہونے والے جی 20 سمٹ پر تبادلہ خیال، تعلقات کی بہتری اور مسائل کے حل کےلیے مذاکرات پر اتفاق pic.twitter.com/puD5vLw88m
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) November 21, 2020
سعودی عرب جی ٹوئنٹی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے رکن ممالک میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ اسی طرح اجلاس کی میزبانی مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے لیے اہمیت کے حامل امور کو پیش کرنے میں کردار ادا کرے گی۔
سعودی عرب کی صدارت میں جی ٹوئٹنی اجلاس کے بیان کے مسودے میں باور کرایا گیا ہے کہ قرضوں کے بوجھ میں نرمی کا منصوبہ ممکنہ طور پر جون 2021ء تک نافذ العمل رہے گا۔کرونا کی وبا کے حوالے سے اجلاس کے اختتامی بیان میں باور کرایا گیا کہ کووڈ 19 نے معاشرے کے زیادہ کمزور طبقوں کو شدید طور سے متاثر کیا۔