لاہور: ڈولفن پولیس ٹیم نے گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل کینال روڈ پر نوسر بازی کی واردات کرتے ہوئے ایک شہری سے موبائل اور نقد رقم لوٹی تھی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کی شناخت عامر عرف تتلی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 561/25 درج کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری مقامی لوگوں کی شکایات کے بعد کی گئی، جس کے لیے ڈولفن ٹیم نے مقامی علاقے میں ریکی کر کے اس کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کیا گیا، اور ابتدائی تحقیقات میں اس کے دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ خواجہ سرا عامر عرف تتلی کینال روڈ کے اطراف اور کراسنگ برج پر وارداتیں کیا کرتا تھا، جہاں وہ گداگری کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنا کر ان سے پیسے اور قیمتی اشیاء چھین لیا کرتا تھا۔
ترجمان ڈولفن نے مزید کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ نواب ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے متعلقہ ٹیم کی برق رفتار کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی محنت کو سراہا۔
شادی کی پہلی رات،دلہن جاں بحق،دولہا بیہوش
سیف علی خان کے علاج کیلئے25 لاکھ ، میڈیکل کلیم کی منظوری پر سوالات اٹھ گئے








