سنی دیول اور امیشا پٹیل کی غدر ٹو کا ٹریلر 27 جولائی کو ریلیز ہو گا

فلم کے ہدایت کار انیل شرما نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق کر دی ہے
0
51
Gadar-2

فلم غدر جو کہ 2001 میں ریلیز ہوئی تھی فلم بلاک بسٹر تھی ، سنی دیول اور امیشا پاٹیل نے اس میں مرکزی کردار ادا کئے تھے ، بائیس سال کے بعد اس فلم کا سیکول بنایا گیا ہے ، فلم کا ٹریلر اسی ماہ 27 جولائی کو ریلیز کیا جائیگا. فلم اگلے ماہ یعنی اگست کے مہینے میں ریلیز کی جا رہی ہے. غدر ٹو میں بھی سنی دیول، امیشا پٹیل اور اتکرش شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور انیل شرما نے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کیا ہے۔فلم کی تشہیر زوروں شوروں سے کی جا رہی ہے اس سلسلے میں سنی دیول اور امیشا پاٹیل کافی متحرک دکھائی دے رہے ہیں.

”فلم کے ہدایت کار پروڈیوسر انیل شرما نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر فلم کی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق بھی کر دی ہے” اور انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ لوگ غدر ٹو کو بھی بہت پسند کریں گے. دوسری طرف سنی دیول کا کہنا ہےکہ یہ فلم بھی شائقین کی توقعات کا اسی طرح پورا اترے گی جیسے کہ 2001 میں‌اتری تھی ، امیشا پاٹیل نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ شائقین آج بھی ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں . انہوں نے کہا کہ غدر 2 اسی محنت سے بنائی گئی یے جیسے پہلی فلم بنائی گئی تھی . یاد رہےکہ غدر 2 12 اگست کو ریلیز کی جائیگی.

کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

Leave a reply