غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر، نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کاعندیہ دے دیا
غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر، نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کاعندیہ دے دیا
باغی ٹی وی : نیپرا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، جس میں نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب نہ ملا تو سمجھا جائے گا کہ کمپنی کے پاس کوئی جواب نہیں۔
نیپرا نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ کے لئے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن فرنس آئل ذخیرے کا انتظام نہیں کیا، اور پلانٹ سے کم بجلی پیدا کی گئی، مشینوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پلانٹ کئی بار بند رہا، جب کہ 2017 کے دوران ٹیرف میں پلانٹ کی مرمت کے لئے 25 ارب کی منظوری دی گئی، کے الیکٹرک مناسب مینٹی ننس سے250 میگاواٹ تک اضافی بجلی بنا سکتا تھا، لیکن بروقت مرمت نہ ہونے سے کراچی والوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کاسامنا کرنا پڑا۔
نیپرا نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک دسمبر 2019 تک 900 میگاواٹ کا پاورپلانٹ مکمل کرنے میں ناکام رہی، کےالیکٹرک کو اس پاور پلانٹ کی 73 کروڑ ڈالر لاگت بھی صارفین کومنتقل کرنےکی اجازت دی، جون کے لئے 1 ماہ قبل تیل کی حتمی طلب یکم مئی کو بتانا ضروری تھا لیکن عمل نہیں ہوا اور کے الیکٹرک نے پی ایس او کو فرنس آئل کی بروقت ڈیمانڈ نہیں بھیجی، کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کے ساتھ گیس فراہمی کا دیرپا معاہدہ نہ کیا، متعدد پاورپلانٹس کو متبادل فیول پر بھی نہیں چلایا گیا، کراچی میں 39 پاور ٹرانسفارمرز پر ذیادہ دباؤ سےغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوئی