کرونا کے اثرات اپنی جگہ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر آگئی
کرونا کے اثرات اپنی جگہ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر آگئی
باغی ٹی وی :کرونا کی تباہ کاریوں کے باوجود پاکستان کے لیے اچھی خبریں ہیں. معیشت کے لیے ایک اور مثبت خبر ہے کہ رواں مالی سال میں اب تک غیر ملکی سرمایہ کاری میں 380 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 37 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے درمیان غیر ملکی سرمایہ کاری 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی تھی یعنی رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 380 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق رواں مالی سال سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین سے 87 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی گئی ہے جبکہ ناروے سے 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، مالٹا سے 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور ہانگ کانگ سے 13کروڑ 50لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئ
ادھر کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپے 49 پیسے سستا ہو کر 162 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا، 700 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 32 ہزار 770 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پٹ گیا تھا،
اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔