‘گیلیکسی نوٹ 10’ مارکیٹ میں آنے کےلیے تیار
جنوبی کوریا کی نامور کمپنی سام سنگ نے گلیکسی سیریز کے نئے موبائل ‘گیلیکسی نوٹ 10’ کو مارکیٹ میں لانے کی تیاری مکمل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق.سام سنگ نوٹ سیریز پہلی دفعہ 2011 میں پیش کی گئی تھی، بڑی موبائل فون اسکرین کے اس نئے ٹرینڈ کی طرف یہ پہلا قدم سمجھا جاتا ہے، اس کے بعد موبائل انڈسٹری نے اس نئے ٹرینڈ کو اپنایا۔
پہلی سام سنگ نوٹ اسکرین کا سائز 5.3 انچ تھا اور اب نوٹ 9 کی اسکرین کا سائز 6.4 انچ ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ سام سنگ نوٹ 10 کو مارکیٹ میں شاید اتنی پذیرائی نہ مل سکے جو اس سے پہلے کے نوٹ سیریز کو ملی۔
اس کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ اس کی قیمت ہے اور دوسری وجہ اتنی قیمت کے باوجود موبائل فون کے فیچرز میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہے، یہ صرف سام سنگ نہیں بلکہ دیگر موبائل بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔