سینیٹ کا اجلاس پریزائڈنگ آفسر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔
ایوان میں ایک بھی وزیر نہیں تھا جبکہ حکومت کے 4سینیٹر ایوان میں موجود تھے ،پریزائیڈنگ آفسر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ایوان 30منٹ کے لیے ملتوی کردیتے ہیں ایوان میں ارکان نہیں ہیں اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں کل 7سینیٹرز موجود تھے ،قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز ان کہاکہ آئینی ترمیم کے لیے بندوں کا لایا جاتا ہے مگر ایوان میں نہیں آتے ہیں کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ایوان کو ملتوی نہ کیا جائےارکان کو بات کرنے دی جائے ۔ اے این پی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاکہ کل سینیٹ کا بڑا دن تھا روس کے فیڈیشن کے سپیکر آئی تھیں کل حاضری بہت ضروری تھی قائد حزب اختلاف کو کل ایوان میں ہونا چاہیے ۔ ہم پاکستان کی حکمرانی نہیں چاہتے ہیں جو خواہش مند ہیں ان کو پاکستان کا خیال رکھنا چاہیے ۔ فلسطین کا معاملہ پورے امت مسلمہ کا معاملہ ہے فلسطین کے آل پارٹی میں تحریک انصاف کو ہونا چاہیے تھا یہ بھی اسرائیل کی مخالفت کریں گے ۔
گالیاں دینا تحریک انصاف کا پیشہ ،میں ان سے بڑا بدمعاش ہوں،ایمل ولی خان
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی والے گالیاں دیتے ہیں یہ پیٹھ پیچھے گالیاں دیتی ہیں ۔بیرسٹر گوہر کو تحریک انصاف چیئرمین نہیں مانتی ہے ۔ ان کے لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں میں کیا کروں؟ ہم اپنے آباؤ اجداد پر فخر کرتے ہیں۔ میں سیاسی بات کرتاہوں یہ بھی سیاسی جواب دیں ۔اگر کوئی کہتا ہے کہ ہم بدمعاش ہیں تو میرے سے بڑا کوئی بدمعاش نہیں ہے ۔ گالیاں دینا تحریک انصاف کا پیشہ ہے ۔ دنیش کمار نے کہاکہ وزیر موجود ہیں تو سوالات کیوں موخر کئے جارہے ہیں تیسیری مرتبہ سوالات موخر کئے جائیں ۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ایمل ولی خان بات کرکے بھاگ گئے ہیں ۔ یہ سب فکس میچ ہے 26آئینی ترمیم فکس تھی جو غیر متعلق ہوجائے اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا ہے یہ سب عمران خان کے خلاف بات کرتے ہیں۔ یہ ایوان نامکمل ہے جو بھی کسی کے خاندان کے بارے میں غلط بات کرئے میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ بھاگنے والی باتیں ہورہی ہیں ۔ ہم آئینہ دیکھانا ہے۔گالیاں نہیں دینی ہیں۔ سینیٹ انتظامیہ کی طرف سے سینیٹر شبلی فراز کی تقریر کے دوران مائیک بند کیا جاتا رہاہے ،سینیٹر منظور کاکڑ نے کورم کی نشاندہی کردی کورم مکمل نہ ہونے کی وجہ اجلاس 30منٹ تک ملتوی کردیا گیا۔
ایوان میں 21 سینیٹرز موجود ہیں، اجلاس 30 منٹ کے لئے ملتوی کردیا گیا سینیٹر مانڈوی والا نےاپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ ساڑھے 12 بجے اجلاس دوبارہ ہوگا، یقین دلاتا ہوں،
جوڈیشل کمیشن کے لیے اپوزیشن کے نام کل تک دے دیں ۔چیئرمین سینیٹ
سینیٹ کا اجلاس 12بج کر 49منٹ پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کی زیر صدارت دوبارہ شروع ہوا۔یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کے لیے اپوزیشن کے نام کل تک دے دیں ۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ 2024میں سینیٹ الیکشن میں صوبہ کے پی کے کے علاوہ تمام صوبوں سے سینیٹرز آئے ہیں ۔ یہ وفاق کو کمزور کررہاہے ۔ اس سے غلط پیغام جاتا ہے ۔ ایک صوبے کو محروم رکھا جارہاہے ۔وہاں سے دس سینیٹر تحریک انصاف کے بنیں گے قومی اسمبلی بھی نامکمل ہے مخصوص نشستیں بھی وہاں نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن اس معاملے میں فریق بن گیا ہے الیکشن کمیشن فیصلے پر عمل نہیں کررہاہے ۔الیکشن کمیشن نے جس طرح الیکشن کرایا ہمیں انتخابی نشان سے محروم کیا گیا ۔ نامکمل ایوانون نے قانون سازی کی ہے ۔ یہاں سے قرار داد منظور ہونی چاہیے کہ کے پی کے میں سینیٹ الیکشن کرائے جائیں ۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ممبران کو تسلیم کیامگر اس کے فیصلے پر عمل نہیں کیا جارہاہے ۔قاضی فائز عیسیٰ نے تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف فیصلے دیئے ۔ اگر تحریک انصاف اور عمران خان غیر متعلق ہوتے تو ہر کوئی ان کے نام نہ لیتا ۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں عمران خان کا نام لیتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ مینڈیٹ عوام نے تحریک انصاف کو دیا ہے ۔ آئینی ترمیم کے لیے ظلم و جبر کا استعمال کیا گیا میرے گھر پر بھی پولیس نے چھاپے مارے ہمارے خاندان کاروبار تباہ و برباد ہوگئے ہیں ۔(ناصر بٹ نے کہاکہ ابھی تو شروعات ہیں ) شبلی فراز نے کہاکہ ہمارے ایک اقلیتی رکن کو ایک سینیٹر نے کال کی کہ اتنے پیسے مل رہے ہیں جس پر اس نے کہاکہ ہمارا مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔ناصر بٹ نے کہاکہ نام بتائیں جھوٹ بول رہے ہیں۔ ورنہ اپنا الزام واپس لیں۔شبلی فراز نے کہاکہ جھوٹ بولنے پر اللہ کی لعنت ہو۔ اس سے ہمارے ایوانوں کا استحقاق مجروح ہوا۔ یہاں قانون کی عملداری نہیں ہو رہی ہے عمران خان کے جیل کی بجلی بند کردی گئی ہے جیل مینوئل پر عمل نہیں ہو رہا ہے ۔اس سے نہیں لگتا کہ ہم جمہوری ملک ہیں ۔فسطائیت کی نئی انتہاء پر ہیں۔ حکومت کی عدلیہ کے ساتھ جنگ ختم ہونی چاہیے ۔ جب عدلیہ کی آزادی پر سوال ہوتو بیرون ملک سے کون سرمایہ کاری کرے گا. آئینی ترمیم کی وجہ سے پوری دنیا ہماری مذمت کر رہی ہے ۔ کے پی کے کے عوام نے تیسری مرتبہ مینڈیٹ دیا ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ ہم سے خوش ہیں ورنہ وہ دوسری مرتبہ کسی کو چانس نہیں دیتے ہیں ۔ 26ویں ترمیم ہضم نہیں ہوئی 27ویں کی بات شروع ہوگئی ہے ۔ جو ترمیم ہورہی ہے کل آپ بھی اس کا شکار ہوں گے آپ مستقل حکومت اور ہم اپوزیشن میں نہیں ہوں گے ۔ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں مشکلات ہیں ۔عمران خان نے ملک میں رہنا ہے وہ عوام کے لیے جیل میں ہے ۔عمران. خان نے پاکستان کے نوجوانوں کو متحدی رکھا ہوا ہے ۔
سینیٹر کامل علی آغا نے وقفہ سوالات موخر کرنے کی تحریک پیش کی گئی تحریک منظور کرلی گئی،سینیٹر دنیش کمار نے تحریک کی مخالفت کی۔ دنیش کمار نے کورم کی نشاہدہی کردی۔ کورم مکمل نکل آیا ۔ رانا تنویر نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر چیئرمین نےجھاڑ پلاتے ہوئے کہاکہ آپ اپنی بات کہیں ۔رانا تنویر نے سیڈ ترمیمی بل 2024ایوان میں پیش کیا ۔ اپوزیشن لیڈرشبلی فراز نے کہاکہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیں ۔ سینیٹ نے کثرت رائے سے سیڈ ترمیمی بل 2024پاس کرلیا۔ وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے وزیر فواد سیکورٹی رانا تنویر نے قانون اعانت وانصاف اتھارٹی ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا ۔ اپوزیشن نے بل قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کی درخواست کردی. بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔ وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ مالی سال 2023-24 ایوان میں پیش کی سٹیٹ بینک کے حصول میں کامیابی مالیاتی پالیسی کے انعقاد معیشت کی صورت حال اور مالی نظام پر گونر سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ مالی سال 2023-24 پیش کیا.سینیٹ کا اجلاس یکم نومبر بروز جمعہ 10بج کر 30منٹ تک ملتوی کردیا گیا
رپورٹ: محمد اویس، اسلام آباد
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی
مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی "نازیبا ویڈیو”کی ہلچل تیسرے روز بھی جاری
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل
مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل