نکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرشنگ سیزن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرآفس ننکانہ کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد نے کی، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ
صاحب صولت حیات وٹو ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راناوسیم سیکرٹری ڈی آرٹی اے چوہدری سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت رانا محمد عارف سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنر(ریونیو) محمد عثمان خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمانبزدار کی واضح ہدایات ہیں کہ ہم نے کرشنگ سیزن 2021 کے دوران گنے کے کاشتکاروں کوریلیف دینا ہے، کسانوں
اور شوگر ملز انتظامیہ دونوں کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پریقینی بنایا جائیگا ، کسانوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیںکی جائے گی ، حکومتی نرخوں پر چینی کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا، اے ڈی سی آر محمدعثمان خالد نے شوگر ملز انتظامیہ کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے گنے کی خریداری حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ریٹوں کےمطابق کی جائے اور کسانوں کو بروقت ادائیگیاں کی جائیں ،گنے کے شتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا، شوگرملز انتظامیہ کی طرف سے کاشتکاروں کو رقم کی بروقت ادائیگی کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں اگر
کسانوں کی طرف سے کسی قسم کی شکایت موصول ہوتو فوری طور پرملز انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Shares: