ڈیرہ اسماعیل خان :سکھر جیل سے علی امین خان گنڈہ پورکو رہا نہ کیا جاسکا

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سکھر سیشن جج کورٹ روم سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کو نا جائز جیل میں رکھنے اور رہا نہ کرنے کے متعلق کیس کی سماعت ،حکومتی پراسکیوٹر نے اسلام آباد اور لاہور کیس میں ضمانت بانڈز نا جمع کروانے کی وجہ عدالت میں پیش کی جس کی وجہ سے سردارعلی امین خان گنڈہ پورکو رہا نہیں کیا گیا جبکہ دوسرے جانب سردارعلی امین خان گنڈہ پور کے وکیل نے اسلام آباد اور لاہور کیس میں ضمانت کا فیصلہ متعلقہ جج کی عدالت میں پیش کردیا ۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکے وکیل کا کہنا تھاکہ پولیس کے پاس مزید ایسا کوئی جواز باقی نہیں رہاہے جس کی وجہ سے سردارعلی امین خان گنڈہ پورکو رہا نہیں کیاجارہاہے ۔اس سلسلے میں ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے شدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عدالتوں سے ضمانتیں ملنے کے باوجود رفرزندڈیرہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور کو رہانہ کرنا زیادتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور کی رہائی نہ ہونا حکومت کی جعلسازی کوعیاں کرتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالتوں سے ضمانتیں ملنے کے بعد حکومت کو چاہیے کہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور کو فوری رہاکیاجائے ۔

Leave a reply