گندگی پھیلانے والے چونتیس افراد گرفتار

0
47
آلائشیں

کراچی میں آلائشوں سے اوجھڑیاں نکال کرگندگی پھیلانے والے چونتیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے حکم پر پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں گندگی پھیلانے والے چونتیس افراد کو گرفتارکیا، پولیس کے مطابق اوجھڑیاں نکال کرگندگی پھیلانے والے گرفتار تمام افراد افغانی ہیں ۔

میئرکراچی کاکہناہے کہ شہر کا ماحول کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،گندگی پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف مستقبل میں بھی کاروائی ہوگی۔ جبکہ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام باد میں بیل اور بکروں کی مختلف جگہ پر اجتماعی قربانی کا انتظام کیا گیا ہے، منتظمین کے مطابق اس سال اجتماعی قربانی میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے۔

عید کے پہلا روز جانور بڑا ہو یا چھوٹا اجتماعی قربانی کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسی حوالے سے اسلام آباد میں انفرادی کے بجائے اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھنے لگا۔ سیاسی جماعت، سماجی تنظیمیں یا پھرمحلہ دارایک مقام کا انتخاب کرکے سب اکھڑے ہوئے گئے، جہاں قصائی کی جھجھنٹ بھی نہیں اور صفائی کی بھی پریشانی نہیں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اداکارہ شکیل یوسف چل بسے
جہلم؛ سیشن جج، دو بیٹوں سمیت ڈوب کر جاں بحق
حج کے دوران 6 ہزار سے زائد حجاج کرام ہیٹ سٹروک سے متاثر ہوئے. رپورٹ
نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار
سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا
بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر
ایک شہری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ایک ہی جگہ پر تمام کام ہوجاتا ہے جگہ جگہ گلی میں بھی گند نہیں ہوتا لوگوں کے لئے بہت آسانی ہوجاتی ہے کیونکہ ان کو قصائی کا بندوبست بھی نہیں کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ اس بڑھتے ہوئے رجحان پر شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا مقابلہ ایک ہوکرکیا جاسکتا ہے جس کی مثال یہ اجتماعی قربانی ہے، جو لوگوں کو سُنت ابراہیمی ادا کرنے میں مدد کے ساتھ بڑی عید پرمہنگائی کا حل بھی ہے۔

Leave a reply