پنجاب میں دو دنوں میں گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ ہوئے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ آباد میں 11 ،میانوالی میں 9، خانیوال میں 5واقعات رپورٹ ہوئے،دیگر اضلاع میں فصلوں میں آتشزدگی کے 95 حادثات پر امداد دی گئی، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے آتشزدگی کے حادثات پر اظہار تشویش کیا ،ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا گندم کی فصل کوآگ لگنے کے واقعات میں ننکانہ صاحب 20 حادثات کیساتھ سر فہرست رہا ، شیخوپورہ میں 16، ڈی جی خان میں 12واقعات رپورٹ ہوئے، فصلوں میں آگ کے 164 حادثات کے نتیجے میں 750 ایکٹر رقبہ متاثر ہوا.
اسھوالے سے ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ بروقت رسپانس سے ہزاروں ایکڑ گندم کے کھیتوں کو محفوظ بنایا گیا، آگ کی صورت میں فصل میں ٹریکٹر سے ہل چلاکر پانی چھوڑ دیں،کھیتوں میں آگ لگنے کی صورت میں 1122 پر فوری کال کریں.
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمران لالیکا نے معافی مانگ لی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے
لاہور، تیزگام ایکسپریس سے ایک شخص کی لاش برآمد
صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل