خانیوال میں ڈاکوؤں کی باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

0
29

پنجاب کے علاقے خانیوال میں ڈاکوؤں نے باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق خانیوال کے علاقے کبیر والا تھانہ صدر کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر تین لوگوں کو یرغمال بنایا اور ہاتھ پیر باندھ دیے۔

ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گھر میں موجود لڑکی کو باپ اور بھائی کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، موبائل فون اور بکریاں اپنے ساتھ لے گئے۔متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود پولیس وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔ متاثرہ خاندان کی انصاف کی اپیل بھی کی ہے۔

ادھر اس سے پہلے کراچی کے سرجانی ٹاؤن کے علاقے یارو گوٹھ میں ڈاکوؤں نے گھر پر دھاوا بول دیا اور جہیز کا سامان لوٹنے کے بعد گھر کے بڑے بیٹے کو قتل کرکے فرار ہو گئے۔علاقہ مکینوں کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی جنہوں نے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کو لوٹ مار کے بعد گھر کے بڑے بیٹے کو پیچھے آنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ڈاکو گھر سے بھاری مالیت کے طلائی زیورات ، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال فرما گئے

پولیس کے مطابق یارو گوٹھ سیکٹر سی مکان نمبر 319 میں فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کی گئی، جس کی شناخت 33 سالہ سلمان ولد شکیل کے نام سے ہوئی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اندر سے گیٹ کھول کردیا۔ 4 ڈاکو گھر کی چھت پر گئے اور 4 گھر کے اندر داخل ہوگئے جب کہ 2 ڈاکو گھر کے باہر پہرہ دیتے رہے۔

پشاور؛ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کا مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل

ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر الماریوں اور دیگر جگہوں سے بیٹی کی شادی کے لیے تیار کیے گئے طلائی زیورات ، قیمتی کپڑے اور دیگر سامان لوٹ کر ایک پوٹلی میں باندھا اور موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے۔ اس دوران گھر کا بڑا بیٹا ان کے پیچھے للکارتا ہوا بھاگا تو ڈاکوؤں نے پلٹ کر فائرنگ کر دی جس سے سلمان کو 2 گولیاں لگیں اور سینے میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیسز رپورٹ

مقتول سلمان 3 بھائیوں اور 4 بہنوں میں سب سے بڑا اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ کپڑوں پر کمپیوٹرائزڈ ایمبرائیڈری کا کام کرتا تھا ۔مقتول کی 2بہنیں شادی شدہ جب کہ مقتول خود غیر شادی شدہ تھا ۔ سلمان علاقے کی مسجد کمیٹی کا رکن اور محلے سے مسجد کا چندہ بھی اکھٹا کرتا تھا ۔

واضح رہے کہ نئے سال کے ابتدائی 11 دنوں میں ہی 5 افراد لٹیروں کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں جبکہ 2022 میں ڈکیتی مزاحمت پر 103 شہریوں کی زندگیاں چھین لی گئی تھیں۔

Leave a reply