لاہور : پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گنگا رام اسپتال کے ہاسٹل میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی۔

باغی ٹی وی : لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،گنگا رام اسپتال کے ہاسٹل میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی-

طالبہ کو ہراساں کرنے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

لاہور پولیس کے مطابق خاتون ڈاکٹر نے واقعےکا مقدمہ تھانہ سول لائنزمیں درج کرایا ہے مقدمےکی ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم لڑکے نے دروازے پر دستک دی، دروازہ کھولا تو لڑکا کمرے میں گھس آیا اور زیادتی کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے مؤقف اپنایا ہےکہ لڑکے کو دھکا دے کر بالکونی کے راستے دوسرے کمرے میں جاکر جان بچائی، نامعلوم لڑکے نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ڈکیتی کی 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

دوسری جانب پولیس نے طالبہ کو ہراساں کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، پولیس حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو منظرعام آنے پر ملزمان کو فوری گرفتار کیا گیا، ملزمان نے گلی میں گزرتی ہوئی طالبہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی تھانہ اچھرہ اور وحدت کالونی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا-

لاہور: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Shares: