گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دو پاکستانیوں نے بھارتی ریکارڈ توڑ ڈالا

0
47

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دو پاکستانیوں نے بھارتی ریکارڈ توڑ ڈالا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہرمارشل آرٹس محمد راشد اوراصمر جاوید نے مزید 2 ورلڈ ریکارڈ بنالیے

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سےتصدیق کردہ ای میل موصول ہو گئی،گنیز بک نے ریکارڈ کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیں،اصمر جاویدنے گنیز بک میں اپنا پہلا ریکارڈ درج کروایا،پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کے ریکارڈ زکی تعداد 61 ہو گئی

اصمر جاوید اور محمد راشد نے بھارتی جوڑی کا ریکارڈ توڑا،ناراین اور سجیت کمار نے ایک منٹ میں 156ککس مارنے کاریکارڈ بنا یا تھا،پاکستانی جوڑی نے ایک منٹ میں 190 ککس مار کر ریکارڈ اپنے نام کیا

قبل ازیں‌ چوتھی جماعت کے طالب علم رضوان محسود کا نام مارشل آرٹ کے شعبے میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ رضوان محسود نے مارشل آرٹ کی ایک کیٹگری ’’ہیلی کاپٹر سپن‘‘ میں پربھارکر ایڈی نامی بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ رضوان محسود نے 30 سکینڈ میں 46 مرتبہ ہیلی کاپٹر کی طرح گھوم کر یہ ریکارڈ بنایا۔ ’’ہیلی کاپٹر سپن‘‘ میں کھلاڑی زمین پر بیٹھہ کر ایک پاؤں سے گھومتا ہے اور جو کھلاڑی جتنی پھرتی سے یہ مظاہرہ کرتا ہے، وہ جیتتا ہے۔

رضوان محسود پہلے ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم تھا لیکن عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد کورکمانڈر پشاور کی طرف سے اسے آرمی پبلک سکول میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں اس کی تعلیم فری ہے۔

Leave a reply