لیہ کے گاؤں میں بجلی کی عدم فراہمی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ طلب

لیہ کے گاؤں میں بجلی کی عدم فراہمی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ میں لیہ کے گاؤں لالہ زار میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ نے 7 اکتوبر کو چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،جسٹس شان گل نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی این ڈی پیش ہو کر بتائیں کیا انہیں وفاقی حکومت سے فنڈ مل گئے ہیں ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ وفاقی حکومت نے فنڈ پنجاب حکومت کو جاری کر دیئے ہیں ،جسٹس شان گل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی این ڈی کو اسی لیے بلایا ہے تاکہ وہ آ کے بتائیں کہ فنڈ ملے ہیں یا نہیں ،

قبل ازیں گزشتہ سماعت پر ڈی سی لیہ نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی تھی،جس میں کہا گیا تھا کہمیپکو نے گاؤں کے لیے سکیم کی منظوری دے دی ہے ۔فنڈز کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت کو لیٹر لکھا گیا ہے لیکن ابھی تک فنڈ نہیں ملے ۔سٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں فنڈز کی منظوری ہونی ہے لیکن ابھی تک یہ میٹنگ نہیں ہوتی عدالت نے 22 ستمبر تک وفاقی حکومت سے سٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ سے متعلق جواب طلب کیا تھا،

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

دوران سماعت جسٹس شان گل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ میپکو کی جانب سے سکیم کی اپروول دینا خوش آئند ہے یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے اس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہے ۔آئندہ سماعت تک بجلی کی فراہمی کے لیے فنڈز کی دستیابی بارے حتمی اقدامات کیے جائیں

Comments are closed.