گردشی قرض میں اضافہ ختم کرنےکیلئے مجوزہ پلان تیار، عوام بھاری بوجھ کے لیے تیار ہوجائے

باغی ٹی وی : گردشی قرض میں اضافہ ختم کرنےکیلئےکی توانائی کمیٹی نے مجوزہ پلان کی منظوری دے دی،. بجلی صارفین پرمزید1060ارب روپےکابوجھ منتقل کرنےکامنصوبہ تیار کر لیا گیا. اس پلان سے .بجلی نقصانات میں کمی سے 130ارب روپے کی بچت ہوگی،

مجوزہ پلان کے مطابق بجلی وصولیوں میں بہتری سے204ارب روپےاضافی آئیں گے،آزادکشمیرحکومت کودی جانےوالی بجلی سے 96ارب روپےاضافی آئیں گے،مالی سال23-2022تک گردشی قرض میں اضافہ صفرہوجائےگا،سوا2برسوں میں فی یونٹ بجلی4روپے60پیسےمنہگی کرنےکی تجویز ،

مجوزہ پلان کے مطابق رواں مالی سال بجلی منہگی کرکے40ارب روپےحاصل کیےجائیں گے،مالی سال22-2021میں بجلی منہگی کرکے458ارب روپےصارفین سےملیں گے.مالی سال 23-2022میں صارفین پرمزید562ارب روپےکابوجھ منتقل ہوگا.

مجوزہ پلان کے مطابق پاورسیکٹرکو378ارب روپےکی اضافی سبسڈی کووفاقی بجٹ کاحصہ بنایاجائیگا،پاورہولڈنگ کمپنی قرض کے68ارب روپےسرکاری قرض میں منتقل ہوجائینگے.اقدامات نہ کیےتوسوا2سال میں گردشی قرض مزید2565ارب روپےبڑھ جائیگا،

Shares: