باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں کرکٹر زخمی جبکہ انکی اہلیہ کی موت ہو گئی ہے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹرو کوچ پراوین ہنگنیکر کی گاڑی کا حادثہ ہوا ہے، حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار انکی اہلیہ کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ کرکٹر خود زخمی ہو گئے جنکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سابق بھارتی کرکٹر اپنی اہلیہ کے ہمراہ شہر پونے میں اپنے بیٹے سے ملنے جا رہے تھے کہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بلڈھانہ کے سمردھی ایکسپریس وے پر ان کی گاڑی حادثے کا شکارہوئی، سابق کرکٹر کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے