ائیرپورٹ پرجس واقع کا ذکراپنی تقریرمیں کیا اس کا غلط مطلب لیا گیا،عبدالقادر پٹیل

0
47
qadir patel

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مزاحمت اور انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی

ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر صحت عبدالقاد پٹیل کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں کے پاس سب سے بڑا ہتھیار مذاکرات کا ہوتا ہے ،سیاسی پارٹیوں کو مزاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے ہوں گے چاہے جتنے برے حالات بھی ہوںپی ٹی آئی کو اپنے رویے سے یہ ثابت کرنا ہو گا وہ ایک سیاسی جماعت ھے اور مزاکرات پر یقین رکھتی ہے ،مفتی عبدالشکور کی ناگہانی موت ایک بڑا المیہ تھی ہمارا اصولی موقف ہے کہ سیکورٹی ادارے ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کر رہے ہیں ،سیکورٹی ادارے ہمہ وقت اس ملک کے دفاع کے لیے فرنٹ لائن پربھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ،ملکی دفاع کےلیے اداروں کی قربانیاں ، شہادتوں کا ہمیں احترام ھے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر جس واقع کا ذکر میں نے اپنی تقریر میں کیا اس کا غلط مطلب لیا گیا ،اس پر اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ نہیں ہونا چاہیے تھی ،ہمارا پارلیمنٹ میں بات کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اپنے اداروں یا افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے ,

آئین ہماری اور پاکستان کی پہچان ، آئین کے محافظ ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف کیورواٹیو ریویو،اٹارنی جنرل چیف جسٹس کے چمبر میں پیش 

حکومت صدارتی حکمنامہ کے ذریعے چیف جسٹس کو جبری رخصت پر بھیجے،امان اللہ کنرانی

9 رکنی بینچ کے3 رکنی رہ جانا اندرونی اختلاف اورکیس پرعدم اتفاق کا نتیجہ ہے،رانا تنویر

Leave a reply