کوئٹہ میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں دھماکا،ایک شخص ہلاک

مرنے والے کی شناخت شبرمرزا کے نام سے ہوئی ہے
0
98
Blast

کوئٹہ: سورینج کی کوئلہ مائن فیلڈ کے قریب سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا

باغی ٹی وی: کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ مائن فیلڈ کے قریب سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مرنے والے کی شناخت شبرمرزا کے نام سے ہوئی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص شبرمرزا پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے پروجیکٹ منیجر تھا پروجیکٹ منیجر شبر مرزا پی ڈی ایم سی کارپوریشن کی کوئلہ مائن فیلڈ پر جا رہے تھے، کہ راستے میں دھماکے کا شکار ہوگئے۔

شکاگو میں ایک ہی دن ایک ہی عمارت سے ٹکرانے سے ایک ہزار پرندے …

کیوی کپتان کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، تیسرے میچ کے لیے دستیاب …

پاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 18برس بیت گئے

Leave a reply